بھٹکل، 30؍جولائی(ایس او نیوز) پیر 27 جولائی کو بھٹکل صدیق اسٹریٹ میں واقع تنظیم ہال میں منعقدہ ویکسی نیشن کیمپ میں 387 افراد نے کووڈ ٹیکہ لگوایا، اس بات کی اطلاع تنظیم کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے دی ہے۔
پریس ریلیز میں انہوں نے بتایا کہ کیمپ صبح 9.30 بجے سے شام تک صرف این آر آئیز کے لئے منعقد کیا گیا تھا، جو الحمدللہ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا،انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کے انعقاد میں اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور ٹی ایچ او ڈاکٹر مورتی راج بھٹ سمیت سرکاری اسپتال کے نرسنگ اسٹاف نے بھی بھرپور تعاون کیا. اس کے علاوہ تنظیم کے اراکین انتظامیہ اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران نے نظم و ضبط کے ساتھ ویکسینیشن کی کارروائی مکمل کرنے میں قابل ستائش تعاون دیا۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان شاءاللہ عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے چند دنوں کے اندر تنظیم کی طرف سے مزید کیمپ منعقد کرنے کی کوشش کی جائےگی۔